November 10, 2025 9:58 PM

printer

دلّی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن علاقے میں ایک طاقتور کار دھماکہ ہوا ہے، کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے

نئی دلّی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک آج شام ایک طاقتور کار دھماکہ ہوا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے دلّی پولیس کمشنر ستیش گولچہ نے کہا کہ شام تقریباً چھ بجکر 52 منٹ پر ایک گاڑی ریڈ لائٹ پر رُکی اور اُس میں دھماکہ ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ دھماکہ کی وجہ سے آس پاس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ کچھ لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ کئی اور لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے دھماکے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انھوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بات کی اور صورتحال پر تازہ جانکاری حاصل کی۔
اسی دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے دلّی پولیس کمشنر، NIA کے ڈی جی اور انٹلیجنس بیورو کے ڈائریکٹر سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق جناب شاہ نے NSG، این آئی اے اور فورینسک ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں۔ وزیر داخلہ، لگاتار IB کے ڈائریکٹر کے رابطے میں ہیں۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے دلّی فائر سروس نے کہا ہے شام تقریباً 6 بجکر 55 منٹ پر حادثے کے بارے میں ایک کال موصول ہوا۔ اس نے کہا کہ فائر سروس کی7 گاڑیوں کو جائے حادثہ کیلئے روانہ کیا گیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔