نئی دلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سبھی پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔
ایک ایڈوائزری میں دہلی ہوائی اڈے نے کہا ہے کہ سبھی پروازوں کی آمدو رفت معمول پر ہے۔
اس نے مسافروں سے بھی کہا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کیلئے وہ اپنی ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔ دہلی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت کل ٹیکنیکل خرابی کے باعث متاثر ہوئی تھیں۔
یہ ٹیکنیکل خرابی Automatic Message Switching System (AMSS) سے متعلق تھی جو Air Traffic Control Flight Planning Process میں مدد کرتا۔