ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 17, 2025 3:43 PM

printer

دلّی کے آگ بجھانے والے محکمے نے آگ پر قابو پانے سے متعلق بلارکاوٹ کارروائیوں کو یقینی بنانے کیلئے تیاری مکمل کرلی ہیں۔

دلّی کے آگ بجھانے والے محکمے نے گرمی کے اس موسم میں آگ پر قابو پانے سے متعلق بلارکاوٹ کارروائیوں کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تیار مکمل کرلی ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دلّی فائر سروس کے ڈائریکٹر اَتُل گرگ نے بتایا کہ آگ بجھانے والی گاڑیوں کے بیڑے میں پانی کے زیادہ پریشر والے سسٹم کے ساتھ 24 گاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گاڑیاں اُن پتلی گلیوں میں جاسکیں گی، جہاں آگ بجھانے والی بڑی گاڑیاں نہیں پہنچ سکتیں۔ اس کے علاوہ آگ بجھانے والی 70 نئی گاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے گرمی کے موسم کے دوران آگ بجھانے میں پانی کی قلت سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ جناب گرگ نے مزید بتایا کہ اس سیزن کے دوران اہلکاروں کی چھٹیوں کو بھی محدود کردیا گیا ہے، تاکہ کارروائیوں کے دوران ان کی زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنایا جاسکے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں