December 14, 2024 4:05 PM

printer

دلّی کے آرکے پورم میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول کو آج صبح بم کی دھمکی موصول ہوئی۔

دلّی کے آرکے پورم میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول کو آج صبح بم کی دھمکی موصول ہوئی۔ دلّی کے آگ بجھانے والے محکمے کے مطابق اسکول کو تقریباً 6 بجے اس سلسلے میں ایک ای-میل موصول ہوا۔ محکمہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد دلّی پولیس، بم کا پتہ لگانے والی ٹیم اور آگ بجھانے والے محکمے کے اہلکار موقع پر پہنچے، تاہم کوئی بھی مشتبہ چیز دریافت نہیں ہوسکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں بم سے متعلق اس دھمکی کو فرضی قرار دیا گیا اور تمام گاڑیاں موقع سے واپس آگئیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔