دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج کہا کہ اِس سال کے دلّی بجٹ میں، پچھلے سال کے مقابلے میں 31 اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے ساتھ ہی ایک لاکھ کروڑ روپئے مجموعی طور پر مختص کئے گئے ہیں۔ دلّی اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کیلئے بجٹ پیش کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گپتا نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں 17 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائوسنگ اور شہری ترقی کیلئے بجٹ میں بھی 9فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ محترمہ گپتا نے یہ بھی اعلان کیا کہ خواتین کے تحفظ کیلئے پوری راجدھانی میں پچاس ہزار CCTV کیمرے نصب کئے جائیں گے۔
Site Admin | March 25, 2025 9:56 PM
دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج کہا کہ اِس سال کے دلّی بجٹ میں، پچھلے سال کے مقابلے میں 31 اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے ساتھ ہی ایک لاکھ کروڑ روپئے مجموعی طور پر مختص کئے گئے ہیں