August 1, 2025 3:12 PM

printer

دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج قومی راجدھانی دلّی میں بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی مہم ”دلّی کو کوڑے کچرے سے آزادی“ کا آغاز کیا

دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے آج قومی راجدھانی دلّی میں بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی کی مہم ”دلّی کو کوڑے کچرے سے آزادی“ کا آغاز کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اِس مہم کو دلّی کو صاف ستھرا اور خوب صورت بنانے کا عزم قرار دیا۔ ایک مہینے طویل چلنے والی اِس پہل کے دوران دلّی کے تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ دلّی کو صاف ستھرا اور خوب صورت بنانے کے لیے حکومت کا تعاون کریں۔ دلّی کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دلّی حکومت کا ہر محکمہ، جس میں ارکانِ اسمبلی، کونلسرز اور سرکاری ملازمین شامل ہیں، اِس مہم میں سرگرم طریقے سے حصہ لیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اِس مہم کا مقصد دلّی کے ہر گلی کوچے اور ہر بازار کی روزانہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہے۔