April 20, 2025 4:26 PM

printer

دلّی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے قومی راجدھانی میں براڑی علاقے سے جی پی ایس پر مبنی ایک ہزار ایک سو پانی کے ٹینکرس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

دلّی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے قومی راجدھانی میں Burari علاقے سے GPS پر مبنی ایک ہزار 100 پانی کے ٹینکرس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اِن ٹینکرس کو شہر میں، خاص طور پر پانی کی قلت والے علاقوں میں یا اُن علاقوں میں لگایا جائے گا، جہاں پائپ کے ذریعے پانی کی سپلائی نہیں ہوسکی ہے۔

اِس موقع پر محترمہ ریکھا گپتا کے ساتھ ساتھ دلّی سرکار کے وزراء اور ارکانِ پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، دلّی کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرکار قومی راجدھانی کو فروغ دینے کیلئے پوری شفافیت کے ساتھ کام کررہی ہے۔

محترمہ ریکھا گپتا نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ دلّی سرکار نے ہر گھر میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے اور شہر میں مناسب صفائی ستھرائی کا نظریہ اختیار کررکھا ہے اور بجٹ میں 9 ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اِس موقع پر دلّی سرکار میں آبی محکمے کے وزیر پرویش ورما نے کہا کہ دلّی کے عوام GPS والے پانی کے ٹینکرس اور اُن کے حقیقی مقام کا آسانی سے پتہ لگا سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکار سبھی کیلئے پانی کے وزیرِ اعظم کے نظریے کو حقیقت کی شکل دینے کی خاطر پوری لگن اور عزم کے ساتھ کام کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔