دلّی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا اور مرکزی وزیر منوہر لال نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے 101ویں یومِ پیدائش کے موقع پر قومی راجدھانی میں ’اٹل کینٹین‘ کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر گوالیار میں Abhyudaya مدھیہ پردیش گروتھ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اِس کے علاوہ ایک کلک میں صنعتی اکائیوں کو 725 کروڑ روپے کی ترغیبی رقم فوائد کی براہِ راست منتقلی DBT کے ذریعے منتقل کی گئی۔ جناب امت شاہ نے آج مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کو اُن کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ مالویہ جی، سماجی اصلاحات کے لیے تعلیم کو بنیادی منتر سمجھتے تھے۔
Site Admin | December 25, 2025 9:48 PM
دلّی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا اور مرکزی وزیر منوہر لال نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے 101ویں یومِ پیدائش کے موقع پر قومی راجدھانی میں ’اٹل کینٹین‘ کا افتتاح کیا