July 14, 2025 3:05 PM

printer

دلّی کی راؤز ایونیو عدالت نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی شکایت پر آج اپنا حکم محفوظ رکھا ہے

دلّی کی راؤز ایونیو عدالت نے نیشنل ہیرالڈ سے متعلق کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں کانگریس کے سینئر رہنما سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی شکایت پر آج اپنا حکم محفوظ رکھا ہے۔ عدالت نے اِس معاملے پر حکم سنانے کے لیے 29 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔یہ معاملہ اس بات سے متعلق ہے کہ آیا نیشنل ہیرالڈ معاملے میں دائر ضمنی چارج شیٹ پر کارروائی کی جائے یا نہیں، جس میں کانگریس رہنماؤں کے خلاف کالے دھن کو جائز بنانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سبھی ملزمان نے ED کی درخواست کی مخالفت کی ہے اور الزامات کی تردید کی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔