دلّی کی راؤز ایونیو عدالت نے راشٹریہ جنتادل RJD کے صدر لالو پرساد یادو، اُن کی اہلیہ رابڑی دیوی، اُن کے بیٹے تیجسوی یادو اور کئی دیگر کے خلاف مبینہ IRCTC دھوکہ دہی معاملے میں کئی مجرمانہ الزامات عائد کئے ہیں۔ PC ایکٹ کے خصوصی جج وِشالGogne نے یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے تینوں کے خلاف بدعنوانی، مجرمانہ سازش رچنے اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے ہیں، کیونکہ سبھی ملزمین نے قصوروار نہ ہونے کی بات کہی ہے، اسلئے اب مقدمہ چلایا جائے گا۔ مرکزی تفتیشی بیورو نے یہ الزام لگایا ہے کہ لالو یادو اور اُن کے خاندان نے 2004 سے 2009 کے درمیان جب لالو یادو ریلوے کے وزیر تھے، ایک نجی فرم کو کانٹریکٹس دینے کے عوض رشوت کے طور پر مہنگی جگہ حاصل کی تھی۔ رانچی اور Puri میں IRCTC کے دو ہوٹل ناجائز طور پر ٹینڈر عمل کے ذریعہ سجاتا ہوٹل نام کی ایک کمپنی کو مبینہ طور پر لیز پر دیئے گئے تھے۔ اس کے بدلے میں مبینہ طور پر لالو پرساد کی اہلیہ رابڑی دیوی اور اُن کے بیٹے تیجسوی یادو سے منسلک ایک کمپنی کو کروڑوں کی زمین بہت سستے داموں میں منتقل کی گئی تھی۔×
Site Admin | October 13, 2025 3:07 PM
دلّی کی راؤز ایونیو عدالت نے راشٹریہ جنتادل RJD کے صدر لالو پرساد یادو، اُن کی اہلیہ رابڑی دیوی، اُن کے بیٹے تیجسوی یادو اور کئی دیگر کے خلاف مبینہ IRCTC دھوکہ دہی معاملے میں کئی مجرمانہ الزامات عائد کئے ہیں
