August 2, 2025 2:52 PM

printer

دلّی کی ایک عدالت نے Shikohpur اراضی معاملے میں کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کے خاوند رابرٹ واڈرا کو نوٹس جاری کیا ہے

دلّی کی ایک عدالت نے Shikohpur اراضی معاملے میں کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کے خاوند رابرٹ واڈرا کو نوٹس جاری کیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کالے دھن کو جائز بنانے کے سلسلے میں مجموعی طور پر 11 افراد کے خلاف فردِ جرم داخل کی ہے، جس میں واڈرا بھی شامل ہے۔ راؤز ایونیو کی عدالت نے اِسی سلسلے میں واڈرا سمیت 11 افراد کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ اِس معاملے کی اگلی سماعت اِس مہینے کی 28 تاریخ کو ہوگی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق گروگرام کے Shikohpurگاؤں میں مبینہ جعل سازی کے ذریعے تین اعشاریہ پانچ تین ایکڑ زمینیں خریدی گئی تھیں۔ x