دلّی کی ایک عدالت نے آج انمول بشنوئی کو گیارہ دن کیلئے قومی جانچ ایجنسی NIA کی تحویل میں بھیج دیا۔ جانچ ایجنسی نے گینگسٹر لارینس بشنوئی کے بھائی اور قریبی ساتھی انمول کو امریکہ سے ملک بدری کے بعد گرفتار کرکے آج شام پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سخت سکیورٹی کے درمیان پیش کیا تھا۔ عدالت نے انمول کو NIA کی گیارہ دن کی تحویل میں بھیج دیا۔ NIA نے عدالت سے ملزم کو پوچھ گچھ کیلئے 15 دن کی تحویل کیلئے درخواست کی تھی۔ انمول، NCP کے رہنما بابا صدیقی کے قتل، اپریل2024 میں اداکار سلمان کی رہائش گاہ پر فائرنگ، پنجابی گلوکار سِدّھو موسے والا کے قتل کے علاوہ کئی دیگر معاملات میں مطلوب تھا۔ اُسے گزشتہ برس نومبر میں امریکہ میں حراست میں لیاگیا تھا۔ 2022 سے مفرور امریکہ میں مقیم انمول، 19 واں ملزم ہے، جسے اُس کے بھائی لارینس بشنوئی کی قیادت میں دہشت گرد-گینگسٹر گروہ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Site Admin | November 19, 2025 9:42 PM
دلّی کی ایک عدالت نے گینگسٹر انمول بشنوئی کو، امریکہ سے حوالگی کے بعد دہشت گردانہ گروہ میں ملوث ہونے پر، 11 دن کیلئے NIA کی حراست میں دے دیا ہے