دلّی کی ایک عدالت نے لال قلعہ دھماکے کے ملزم عامر رشید علی کو 10 دن کیلئے NIA کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ملزم کو آج پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ Sessions جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ عامر رشید علی کشمیر کا باشندہ ہے اور اُس پر عمر محمد نبی کے ساتھ سازش رچنے کا الزام ہے۔ عدالت نے حراست میں لے کر اُس سے پوچھ تاچھ کرنے کی NIA کی درخواست منظور کرلی۔ NIA نے علی کو کَل گرفتار کیا تھا۔ اِس حملے میں، جو کار استعمال کی گئی تھی، وہ اُس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ اُسے دلّی میں تلاشی کی ایک بڑی مہم کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ اِس معاملے میں تحقیقات جاری ہے۔ NIA، دلّی پولیس، جموں وکشمیر پولیس، ہریانہ پولیس، اترپردیش پولیس اور مختلف مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
Site Admin | November 17, 2025 9:45 PM
دلّی کی ایک عدالت نے لال قلعہ دھماکے کے ملزم عامر رشید علی کو 10 دن کیلئے NIA کی تحویل میں بھیج دیا ہے