دلّی کی ایک عدالت نے لال قلعہ دھماکہ معاملے کے پانچ ملزمین کو اگلے مہینے کی 13 تاریخ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ان ملزمین میں تین ڈاکٹرس اور ایک مبلغ شامل ہے۔ عدالت نے ڈاکٹر عدیل راتھر، ڈاکٹر شاہین سعید، ڈاکٹر مزمل غنی، مولوی عرفان احمد واگے اور جاسر بلال کی عدالتی تحویل کی قومی تحقیقاتی ایجنسی کی عرضداشت منظور کرلی۔ ان ملزمین کو 10 نومبر کے دہشت گردانہ حملوں کی مبینہ طور پر معاونت کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس حملے میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ عدالت نے یاسر احمد ڈار اور نصیر بلال Malla کی عدالتی تحویل میں بھی توسیع کردی ہے۔ اس معاملے میں اب تک 9 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Site Admin | January 16, 2026 9:47 PM
دلّی کی ایک عدالت نے لال قلعہ دھماکہ کیس معاملے میں پانچ ملزمین کو 13 فروری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے