December 8, 2025 9:44 PM

printer

دلّی کی ایک عدالت نے آج 10 نومبر کو ہونے والے لال قلعہ دھماکہ کیس میں گرفتار کئے گئے تین ڈاکٹروں اور ایک مبلغ کی NIA کی تحویل میں چار دن کی توسیع کی ہے

دلّی کی ایک عدالت نے آج 10 نومبر کو ہونے والے لال قلعہ دھماکہ کیس میں گرفتار کئے گئے تین ڈاکٹروں اور ایک مبلغ کی NIA کی تحویل میں چار دن کی توسیع کی ہے۔ ڈاکٹر مزمل غنئی، ڈاکٹر عدیل راتھر، ڈاکٹر شاہینہ سعید اور مولوی عرفان احمد واگے کو پرنسپل اور سیشن جج انجو بجاج چندنا کے سامنے پیش کیا گیا کیونکہ اُن کی دس دن کی تحویل ختم ہوگئی تھی۔ NIA نے اب تک اِس کیس میں 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق یہ ایک وھائٹ کالر دہشت گرد ماڈیول ہے، جس کا پردہ فاش پہلے جموں وکشمیر پولیس نے کیا تھا۔ NIA کا کہنا ہے کہ وہ اِس کیس میں ملوث دوسرے لوگوں کی شناخت کیلئے کئی مختلف سراغوں پر کام اور ریاست بھر میں تلاشی کی کارروائی کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔