دلّی کی ایک عدالت نے آج گوا پولیس کو گوا کے Romeo Lane نائٹ کلب کے چار مالکان میں سے ایک اجے گپتا کی 36 گھنٹے کی ٹرانزٹ ریمانڈ دے دی۔ اِس نائٹ کلب میں گزشتہ ہفتے لگی زبردست آگ میں 25 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ گپتا کو آتشزدگی کے واقعے سے متعلق پوچھ تاچھ کیلئے دلّی میں حراست میں لیا گیا تھا۔ گوا پولیس نے اُسے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ونود جوشی کے رو برو پیش کیا اور اُس کی ٹرانزٹ ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ اس دوران نائٹ کلب کے دیگر مالکان، سوربھ اور گورو لوتھرا کو اِس کیس میں دلّی کی عدالت کی جانب سے عبوری راحت نہیں مل سکی۔ لوتھرا برادران آگ لگنے کے سانحے کے بعد تھائی لینڈ کے Phuket فرار ہوگئے ہیں۔ اُن کے خلاف انٹر پول بلیو کارنر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ x
Site Admin | December 10, 2025 11:59 PM
دلّی کی ایک عدالت نے آج گوا پولیس کو گوا کے نائٹ کلب کے چار مالکان میں سے ایک اجے گپتا کی چھتیس گھنٹے کی ٹرانزٹ ریمانڈ دے دی۔