December 22, 2025 9:51 PM

printer

دلّی کی ایک عدالت نے، کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمار کے خلاف 1984 کے سِکھ مخالف فساد کے معاملے میں فیصلے کو محفوظ رکھا ہے

آج دلّی کی ایک عدالت نے 1984 کے سِکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک کیس میں اپنا حکم محفوظ رکھا، جس میں کانگریس کے پارلیمانی رکن سجّن کمار ایک ملزم ہیں۔ خصوصی جج دِگ ونے سنگھ نے، اِس معاملے میں دلائل مکمل ہونے کے بعد اپنا حکم اگلے ماہ کی 22 تاریخ تک محفوظ رکھا ہے۔ سجّن کمار کو سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ فروری 2015 میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران دلّی کے جَنک پوری اور وِکاس پوری میں تشدد کی شکایات کے تعلق سے سجّن کمار کے خلاف دو FIR درج کی تھیں۔ پہلی FIR جَنک پوری میں تشدد سے متعلق تھی، جہاں دو افراد سوہن سنگھ اور ان کا داماد اوتار سنگھ یکم نومبر 1984 کو مارے گئے تھے۔ دوسری FIR گُرچرن سنگھ کے معاملے میں درج کی گئی تھی، جنہیں دو نومبر 1984 کو وِکاس پوری میں مبینہ طور پر زندہ جلا دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔