دلّی کی آٹھویں اسمبلی کا کَل سے پہلا اجلاس شروع ہوگا۔ اجلاس کے پہلے دن نئے منتخبہ ممبروں کو حلف دلایا جائے گا۔ کَل ہی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوسرے دن دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر وِنے کمار سکسینہ ایوان سے خطاب کریں گے اور سابقہ سرکار کے کاموں کے سلسلے میں CAG کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اِسی دوران دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر نے MLA اروندر سنگھ لَولی کو عبوری اسپیکر مقرر کیا ہے۔ جناب سنگھ نومنتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔ قانون ساز پارٹی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دلّی کی CAG رپورٹ کو پیش کرنا اس اسمبلی اجلاس کا انتہائی اہم عنصر ہوگا۔
انھوں نے نئی دلّی میں وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ دلّی کی عوام نے نریندر مودی کی قیادت اور عوامی بہبود کی پالیسیوں میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اُن کے بھروسے کو قائم رکھنے کیلئے، وزیر اعلیٰ کے طور پر ریکھا گپتا کی مدت کار یقینی طور پر دہلی کو نئی بلندیوں پر پہنچائے گی اور عوام کی خواہشات کی تکمیل کرے گی۔ محترمہ گپتا نے قومی راجدھانی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی۔ جناب سنگھ نے دلّی کو ترقی اور اچھی حکمرانی کی راہ پر لے جانے کے تئیں ان کے ساتھ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسی دوران، سینئر عآپ کی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ آتشی کو دلّی اسمبلی میں اپوزیشن کا لیڈر چن لیا گیا ہے۔ عآپ ارکان اسمبلی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ آج دلّی میں منعقد ہوئی تھی۔ بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بھی آج ہونے والی ہے۔
Site Admin | February 23, 2025 9:44 PM
دلّی کی آٹھویں اسمبلی کا کَل سے پہلا اجلاس شروع ہوگا۔ اجلاس کے پہلے دن نئے منتخبہ ممبروں کو حلف دلایا جائے گا۔ کَل ہی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا