کرکٹ میں نئی دلّی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 140 رن بنائے۔ بھارت کو 378 رن کی سبقت حاصل ہے۔اس سے قبل بھارت نے 5 وکٹ پر 518 رن بناکر اپنی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یشسوی جیسوال اور کپتان شُبھمن گل، دونوں نے سنچریاں بنائیں۔ جیسوال نے شاندار 175 رن بنائے، جبکہ گِل نے 129 رن اسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کیلئے سائی سدرشن نے اہم 87 رن بنائے، جبکہ نتیش ریڈی نے 43 اور وکٹ کیپر Dhruv Jurel نے 44 رن اسکور کیے۔
Site Admin | October 11, 2025 9:36 PM
دلّی کرکٹ ٹیسٹ میچ میں، آج دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت کو 378 رن کی بڑی سبقت حاصل تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے چار وکٹ کھو کر 140 رن بنائے تھے