November 16, 2025 2:59 PM

printer

دلّی کرائم برانچ نے الفلاح یونیورسٹی کے خلاف دو الگ الگ FIR درج کی ہیں

دلّی کرائم برانچ نے الفلاح یونیورسٹی کے خلاف دو الگ الگ FIR درج کی ہیں۔ ایک FIR دھوکہ دہی کے الزام میں جبکہ دوسری FIR جعل سازی سے متعلق دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ دلّی پولیس کے ذرائع کے مطابق، کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے کل قومی راجدھانی کے اوکھلا میں واقع یونیورسٹی کے دفتر کا معائنہ کیا تھا۔ دلّی پولیس نے یونیورسٹی کو نوٹس بھی جاری کیا ہے اور اس سے کچھ دستاویزات طلب کی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC اور National Assessment & Accreditation Council NAAC کے جائزوں کے دوران، یونیورسٹی میں سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کیے جانے کے بعد، یہ FIR درج کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔