دلّی کابینہ نے قومی راجدھانی میں سرکاری اسکولوں کیلئے اسمارٹ کلاس Rooms کی خاطر 900 کروڑ روپے سے زیادہ رقم کو منظوری دی ہے۔ دلّی کابینہ نے دلّی میں قومی تعلیمی پالیسی، NEP-2020 کے نفاذ کو بھی منظوری دی۔ یہ فیصلہ دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں منعقدہ کابینہ میٹنگ میں لیا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم آشیش سُود نے جامع ڈیجیٹل کلاس روم توسیعی منصوبے کی نقاب کشائی کی۔ انھوں نے بتایا کہ نویں سے بارہویں جماعت کیلئے 18 ہزار 966 اضافی اسمارٹ کلاس Rooms بنانے سے متعلق تجویز کو بھی منظوری دی گئی ہے۔
Site Admin | July 8, 2025 9:36 PM
دلّی کابینہ نے قومی راجدھانی میں سرکاری اسکولوں کیلئے اسمارٹ کلاس Rooms کی خاطر 900 کروڑ روپے سے زیادہ رقم کو منظوری دی ہے
