March 13, 2025 9:45 PM

printer

دلّی پولیس کے معاشی جرائم سے متعلق شاخ نے نئی دلّی میں FIIT-JEE کوچنگ سینٹر کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے کے سبب ایک کیس درج کیا ہے

دلّی پولیس کے معاشی جرائم سے متعلق شاخ نے نئی دلّی میں FIIT-JEE کوچنگ سینٹر کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے کے سبب ایک کیس درج کیا ہے۔ اس سینٹر کے خلاف مجموعی طور پر 192 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں انفرادی شکایات اور متاثرین طلبا کے والدین کی طرف سے شکایات بھی شامل ہیں۔ شکایات میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان، فرضی اشتہارات اور دھوکا دہی پر مبنی مارکیٹنگ حربوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ ادارے کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر اہلکاروں سمیت متعلقہ اہم افراد پر دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔