دلّی پولیس کے اسپیشل Cell نے پورے ملک میں پھیلے دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے اور مختلف ریاستوں سے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیشل Cell کے ایڈیشنل CP پرمود سنگھ کُشواہا نے کہا کہ انہیں دلّی، جھارکھنڈ، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دلّی پولیس نے دیسی بم بنانے میں استعمال ہونے والی ایشاء بھی برآمد کی ہیں۔ جناب کُشواہا نے کہاکہ اصل ملزم جھارکھنڈ کے شہر رانچی کا باشندہ اشہر دانش پاکستان سے کارروائی کرنے والے کے رابطے میں تھا اور اُس نے پورے گروپ کو جوڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے سبھی پانچوں ملزمین کی عمر 20 سے 26 سال کے درمیان ہے۔
SB – Pramod Singh Kushwaha