دلّی پولیس کی کرائم برانچ کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ اُس نے افغانستان، پاکستان اور بھارت میں سرگرم منشیات کے ایک Syndicate کا خاتمہ کردیا ہے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرائم برانچ کے جوائنٹ پولیس کمشنر سریندر سنگھ جاکھڑ نے بتایا کہ اِس کارروائی میں دس ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اِس کارروائی کے نتیجے میں بڑی مقدار میں ہیروئن، موبائل فون، اہم شواہد اور منشیات سے ہونے والی رقم بھی ضبط کی گئی ہے۔ جناب جاکھڑ نے بتایا کہ دس کروڑ روپئے مالیت کی پانچ املاک کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ یہ ملزم ہریانہ، پنجاب، جموں وکشمیر اور دلّی میں منشیات سپلائی کیا کرتے تھے۔
Site Admin | April 19, 2025 9:42 PM
دلّی پولیس کی کرائم برانچ کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔
