ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 16, 2025 9:51 AM | Delhi Al Falah FIR

printer

دلّی پولیس کی کرائم برانچ نے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے الزام میں الفلاح یونیورسٹی کے خلاف دو FIR درج کی ہیں۔

دلّی کرائم برانچ نے الفلاح یونیورسٹی کے خلاف دو الگ الگ FIR درج کی ہیں۔ ایک FIR دھوکہ دہی کے الزام میں جبکہ دوسری FIR جعلی دستاویزات سے متعلق دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ دلّی پولیس کے ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے کل قومی راجدھانی کے اوکھلا میں واقع یونیورسٹی کے دفتر کا معائنہ کیا۔ دلّی پولیس نے یونیورسٹی کو نوٹس بھی جاری کیا ہے اور اس سے کچھ دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC اور نیشنل اسیسمنٹ اینڈ اکریڈیٹیشن کونسل NAAC کے جائزوں کے دوران یونیورسٹی میں سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعد یہ FIR درج کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلی FIR سیکشن 12 کی خلاف ورزیوں کیلئے درج کی گئی ہے، جبکہ دوسری FIR یونیورسٹی کی جانب سے مبینہ طور پر جھوٹے اکریڈیٹیشن دعووں سے متعلق ہے۔×