دلّی پولیس کی کرائم برانچ نے اترپردیش کے غازی آباد میں نقلی دوائیں تیار کرنے کی ایک فیکٹری کا پتہ لگایا ہے اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس، آدتیہ گوتم نے بتایا کہ ملزم افراد مشہور برانڈس کے نام سے نقلی دوائیں تیار کرنے اور انہیں تقسیم کرنے کے کام میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران ساڑھے سات ہزار سے زیادہ نقلی مرحم اور دوائیں ضبط کی ہیں۔
Site Admin | December 14, 2025 3:15 PM
دلّی پولیس کی کرائم برانچ نے اترپردیش کے غازی آباد میں نقلی دوائیں تیار کرنے کی ایک فیکٹری کا پتہ لگایا ہے اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے