January 18, 2026 9:56 PM

printer

دلّی پولیس کی سائبر ٹیم نے ایک بین ریاستی سرمایہ کاری فراڈ سنڈیکٹ کو بے نقاب کیا ہے۔ اس نے 8 سائبر مجرموں کو گرفتار کیا

دلّی پولیس سائبر ٹیم نے سرمایہ کاری کے جعلسازی پر مبنی ایک بین ریاستی گروپ کا پردہ فاش کیا ہے اور آٹھ بدنامِ زمانہ سائبر جعلسازوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ابھی منّیو پوسوال کے مطابق اِس گروپ کے کام کرنے کا انداز یہ تھا کہ یہ لوگ واٹس ایپ کال کے ذریعے لوگوں سے رابطہ قائم کرکے اُنھیں سرمایہ کاری کی فرضی اسکیموں میں پھنسایا کرتے تھے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اِس گروپ کے کام کاج کو کمبوڈیا سے چلایا جاتا تھا۔ جناب پوسوال نے بتایا کہ انھیں ملزمین کے پاس 10 موبائل فون، 13 سم کارڈز اور کئی بینک کھاتے ملے ہیں۔