دلّی پولیس نے پرانی دلّی میں انہدامی کارروائی کے دوران ترکمان گیٹ علاقے میں پتھراؤ کے واقعے کے سلسلے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ دلّی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اِس کیس میں اب تک گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔
اِدھر آج جمعے کی نماز کے مد نظر علاقے میں اور اُس کے اطراف بھی سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ امن و قانون برقرار رکھنے کیلئے حساس علاقوں میں پولیس اور نیم فوجی عملے کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔