دلّی پولیس نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی ISI کے ذریعے چلائے جارہے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے، 4 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ کرائم برانچ نے تال میل پر مبنی آپریشن کے دوران 10 جدید پسٹلز بھی ضبط کیں، جن میں پانچ ترکیہ کی اور تین چین کی بنی ہوئی ہیں۔
اِس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، آج نئی دلّی میں پولیس کے جوائنٹ کمشنر (جرائم) سریندر کمار نے بتایا کہ یہ گروہ بدنامِ زمانہ گینگسٹروں کو ہتھیار سپلائی کررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نیٹ ورک پاکستان سے ڈرونز کے ذریعے غیرملکی پسٹلز اسمگل کررہا تھا۔