ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 23, 2025 3:08 PM

printer

دلّی پولیس نے پانچ کروڑ 92 لاکھ روپے مالیت کی آن لائن سرمایہ کاری دھوکہ دہی کے معاملے میں چار ملزموں کو گرفتار کیا

دلّی پولیس نے کثیر سطحی Money لانڈرنگ نیٹ ورک چلانے اور اِس میں مدد کرنے میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کیا ہے، جو ملک کے مختلف حصوں میں پانچ کروڑ 92 لاکھ روپے مالیت کی آن لائن سرمایہ کاری دھوکہ دہی کا حصہ ہے۔ ایک بیان میں دلّی پولیس نے کہا ہے کہ یہ ملزم، سائبر دھوکہ دہی کرنے والے کارندے ہیں اور اِن کا تعلق قومی سائبر رپورٹنگ پلیٹ فارم پر درج کی گئی تقریباً 10 سائبر جرائم شکایات میں سامنے آیا ہے۔

یہ ملزم ہیرا پھیری کرکے فرضی کھاتوں کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ اِن سبھی ملزم افراد کا تعلق اتراکھنڈ کے ہلدوانی سے ہے۔ یہ گرفتاریاں ایک شکایت کے تناظر میں کی گئی ہیں، جس میں متاثرہ شخص کے ساتھ پانچ کروڑ   92 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی گئی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ ایک خاتون نے متاثرہ شخص سے Facebook پر رابطہ قائم کیا تھا اور اپنے آپ کو ممبئی کی ایک غیربینکاری مالی کمپنی سے منسلک بتایا تھا۔