November 30, 2025 2:54 PM

printer

دلّی پولیس نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس رہنماؤں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی اور دیگر ملزموں کے خلاف نئی FIR درج کی ہے

دلّی پولیس کے اقتصادی جرائم سے متعلق شعبے نے ایک دہائی پرانے نیشنل ہیرالڈ کیس کے سلسلے میں کانگریس لیڈروں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف ایک اور FIR درج کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED کی ایک شکایت پر یہ FIR درج کی گئی ہے، جس میں نیشنل ہیرالڈ اخبار کے پبلشر Associated Journals Limited (AJL) کی زیرِ ملکیت اثاثے حاصل کرنے کے معاملے میں مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ED نے کہا ہے کہ 988 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے AJL کے اثاثے 50 لاکھ روپے کی معمولی رقم پر پرائیویٹ کمپنی Young Indian کو منتقل کرنے کیلئے سازباز کی گئی۔

Young Indian نام کی اِس کمپنی میں سونیا اور راہل گاندھی کی مجموعی حصہ داری 75 فیصد تھی۔ اِس سے فائدہ اٹھانے والوں میں اِن دونوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔