دلّی پولیس نے قومی راجدھانی اور آس پاس کے علاقوں میں 16 بدمعاشوں اور بدنام مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔

دلی پولیس نے قومی راجدھانی اور اس کے ملحقہ علاقوں سے سولہ Gangsters  اور بدنام زمانہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ دلی اور قومی راجدھانی خطہ میں منظم جرائم کو روکنے کے مقصد سے دلی پولیس نے رائے کے وقت بڑے پیمانے پر کارروائی کی جس میں 850 پولیس جوانوں نے حصہ لیا۔ دلی پولیس کے مطابق منظم طریقے سے کی گئی کارروائی میں بڑے گروہوں کو نشانہ بنایا گیا جوپیسے اینٹھنے، غیر قانونی اسلحہ کی تجارت، منشیات کی اسمگلنگ، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی میں ملوث تھے۔ ایک بیان میں دلی پولیس نے بتایا کہ اس کارروائی میں دلی اور ہریانہ میں ڈیڑھ سو سے زیادہ ٹھکانوں پرچھاپے مارے گئے۔ دلی پولیس نے اسلحہ قانون کے تحت16 معاملے، NDPS کے تحت دو اور ایکسائز ایکٹ کے تحت دو معاملے درج کیے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔