دلّی پولیس نے غیر قانونی طور پر بھارت میں رہ رہے بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے مقصد سے منظم تصدیقی مہم شروع کی ہے۔

دلّی پولیس نے غیر قانونی طور پر بھارت میں رہ رہے بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے مقصد سے منظم تصدیقی مہم شروع کی ہے۔ اس کے تحت، دلّی پولیس نے منگول پوری ریلوے لائن کے نزدیک سے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے، جو اپنے بھارتی ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھارت میں رہ رہے ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران ان میں سے کوئی بھی شخص قانونی طور پر جائز شناختی یا سفری دستاویزات پیش نہیں کر پایا۔ غیر ملکی افراد سے متعلق علاقائی اندراج دفتر کے ساتھ کام کرتے ہوئے، انہیں واپس بنگلہ دیش بھیجنے کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے جانکاری دی ہے کہ مزید غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔