January 7, 2026 2:49 PM

printer

دلّی پولیس نے ایک انہدامی کارروائی کے دوران پتھربازی کے معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کرکے FIR درج کی ہے۔ اس واقعے میں پانچ پولیس والے زخمی بھی ہوئے ہیں

دلّی پولیس نے پرانی دلّی میں انہدامی کارروائی کے دوران پتھر بازی کے معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کرکے FIR درج کی ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پولیس کے  ڈپٹی کمشنر Nidhin Valsan نے بتایا کہ یہ انہدامی کارروائی دلّی ہائی کورٹ کے احکامات کے تناظر میں دلّی میونسپل کارپوریشن نے کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں  پانچ پولیس والے زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازم پر حملہ کرنے اور سرکاری ملازم کی ڈیوٹی میں خلل ڈالنے اور دنگا فساد پھیلانے کی دفعات کے تحت FIR درج کی گئی ہے۔