دلّی پولیس نے آپریشن Aaghat 3.0 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے، آبکاری قانون، ہتھیاروں سے متعلق قانون، قِمار بازی سے متعلق قانون اور NDPS ایکٹ کے تحت 280 سے زیادہ ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ دلّی پولیس نے بتایا کہ اِس کارروائی کے دوران 504 افراد کو احتیاطی طور پر پکڑا گیا ہے اور سو سے زیادہ دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دلّی پولیس کے مطابق، کارروائی کے دوران 12 ہزار لیٹر سے زیادہ غیر قانونی شراب، 231 دو پہیہ گاڑیاں اور ایک کار بھی برآمد کی گئی۔ یہ کارروائی دلّی ڈسٹرکٹ میں منظم جرائم کی روک تھام کی دلّی پولیس کی جامع کوششوں کے حصے کے طور پر کَل رات شروع کی گئی تھی۔
Site Admin | December 27, 2025 9:41 PM
دلّی پولیس نے آپریشن Aaghat 3.0 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے، آبکاری قانون، ہتھیاروں سے متعلق قانون، قِمار بازی سے متعلق قانون اور NDPS ایکٹ کے تحت 280 سے زیادہ ملزمان کو حراست میں لیا ہے