ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

دلّی پولیس نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ لیفٹننٹ گورنر کے حالیہ نوٹیفکیشن کو، جس میں راجدھانی کے سبھی پولیس اسٹیشنوں کو، پولیس اہلکاروں کی جانب سے ثبوت دینے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالتوں کے سامنے گواہی دینے کے لیے نامزد کیا گیا تھا، اُسے سبھی فریقوں کو سننے کے بعد ہی نافذ کیا جائے گا۔

دلّی پولیس نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ لیفٹننٹ گورنر کے حالیہ نوٹیفکیشن کو، جس میں راجدھانی کے سبھی پولیس اسٹیشنوں کو، پولیس اہلکاروں کی جانب سے ثبوت دینے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالتوں کے سامنے گواہی دینے کے لیے نامزد کیا گیا تھا، اُسے سبھی فریقوں کو سننے کے بعد ہی نافذ کیا جائے گا۔ ایک بیان میں پولیس نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس معاملے پر غور و خوض کے لیے Bar کے ممبران سے ملاقات کریں گے۔ اس ماہ کی 13 تاریخ کو دلّی کے لیفٹننٹ گورنر نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں قومی راجدھانی کے سبھی پولیس اسٹیشنوں کو اُن مقامات کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، جہاں پولیس اہلکار ثبوت پیش کر سکتے ہیں اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالتوں کے سامنے گواہی دے سکتے ہیں۔×