دلّی پولیس نے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک احتجاج کے دوران BJP کے دو ممبرِ پارلیمنٹ کے ساتھ مبینہ دھکّا مکّی کرنے اور اُنہیں زخمی کرنے کے معاملے کو مزید تحقیقات کے لیے، کرائم برانچ کو منتقل کر دیا ہے۔ BJP کی شکایت پر کانگریس لیڈر کے خلاف ایک FIR درج کی گئی تھی۔ BJP کے رکن پارلیمنٹ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ممبرانِ پارلیمنٹ بانسوری سوراج اور ہیمانگ جوشی کے ساتھ جناب گاندھی کے خلاف جمعرات کو پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔
اِس دوران خواتین کے قومی کمیشن NCW نے ناگالینڈ کی ایک خاتون ممبرِ پارلیمنٹ Phagnon Konyak سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی مبینہ بدسلوکی کا از خود نوٹس لیا ہے۔
NCW کی چیئر پرسن وِجیا راہٹکر نے، جناب گاندھی کے سلوک کی مذمت کی ہے اور لوک سبھا کے اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سے پارلیمنٹ میں خواتین کے وقار کو سربلند رکھنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کو کہا ہے۔×