دلّی پولیس نے، آج نئی دلّی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے سے متعلق تقریب کے سلسلے میں ایک ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ دلّی پولیس کے مطابق قومی راجدھانی میں سکریٹیریٹ روڈ JLN مارگ ITO سے جمنا برج تک مختلف سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوگا۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دوپہر 2 بجے تک اِن راستوں سے سفر نہ کریں۔ دلّی پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 11 ہزار لوگوں کے ایک ہزار موٹر گاڑیوں اور 300 بسوں کے ذریعے تقریب کے مقام پر پہنچنے کی توقع ہے۔×
Site Admin | November 7, 2025 10:00 AM | Vande Matram Traffic Advisory
دلّی پولیس نے، آج نئی دلّی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں قومی گیت ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے سے متعلق تقریب کے سلسلے میں ایک ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔