دلّی ٹریفک پولیس نے کَرتویہ پَتھ پر یومِ جمہوریہ کی پریڈ کی ریہرسل کی وجہ سے آج اور اس مہینے کی 19، 20 اور 21 تاریخ کیلئے عوام کے واسطے کچھ ہدایات جاری کی ہیں۔ اِن ہدایات کے مطابق ٹریفک کو بلاروک ٹوک اور خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے صبح سوا دَس بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ٹریفک کی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ کَرتویہ پَتھ اور رفیع مارگ، جَن پتھ، مان سنگھ روڈ اور C-Hexagon سمیت کَرتویہ پَتھ کو ملانے والی اہم سڑکوں پر یہ پابندیاں نافذ رہیں گی۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ تاخیر اور ٹریفک کی آمد و رفت میں متوقع تبدیلی سے بچنے کیلئے اِن راستوں کا استعمال نہ کریں۔
Site Admin | January 17, 2026 3:35 PM
دلّی ٹریفک پولیس نے کَرتویہ پَتھ پر یومِ جمہوریہ کی پریڈ کی ریہرسل کی وجہ سے آج اور اس مہینے کی 19، 20 اور 21 تاریخ کیلئے عوام کے واسطے کچھ ہدایات جاری کی ہیں