December 14, 2025 3:15 PM

printer

دلّی میں فضائی آلودگی شدید کے زمرے میں پہنچ گئی ہے۔ سرکار نے سبھی اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نویں اور گیارہویں کلاس تک پڑھائی Hybrid Mode میں کرائیں

دلّی میں، تعلیم سے متعلق ڈائریکٹوریٹ نے قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر سبھی اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نویں جماعت تک کی اور گیارہویں جماعت کی کلاسز ہائبرڈ طریقہئ کار چلائیں۔ البتہ دسویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز حسب معمول جاری رہیں گی۔ یہ فیصلہ، ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن کی جانب سے ایک حکم جاری کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے، جس نے دلّی اور قومی راجدھانی خطّے – NCR میں فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال کے مدنظر GRAP کے چوتھے مرحلے کو فوری طور سے نافذ کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔