دلّی میں دریائے جمنا آج صبح خطرے کے نشان کو پار کرگیا۔ پچھلے کچھ دن سے قومی راجدھانی میں اوسط سے لے کر تیز بارش ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ دریا میں پانی کی سطح بڑھ کر 206 اعشاریہ آٹھ میٹر تک پہنچ گئی ہے۔
احتیاطی اقدام کے طور پر نزدیک کے نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ پرانا ریل پُل آمد ورفت کیلئے بند ہے۔
اِدھر دلّی کے وزیر پرویش ورما نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج صبح ITO بیراج کا دورہ کیا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب ورما نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے، کیونکہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکار نے گزشتہ 6 مہینے کے دوران نئے راستے بناکر دریائے جمنا میں پانی جمع ہونے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج شام سے پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوجائے گی۔
Site Admin | September 3, 2025 2:47 PM
دلّی میں دریائے جمنا آج صبح خطرے کے نشان کو پار کرگیا۔ پچھلے کچھ دن سے قومی راجدھانی میں اوسط سے لے کر تیز بارش ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے