دلّی میں جمنا ندی کے پانی کی سطح آج بھی خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ گذشتہ چند روز سے قومی راجدھانی میں مسلسل شدید بارش کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاط کے طور پر محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔ جمنا کا پانی خطرے کے نشان 207 میٹر سے اوپر بہہ رہا ہے۔ دلّی کے وزیر Manjindar سنگھ سرسہ نے کہا ہے کہ دلّی سرکار صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورتحال سردست قابو میں ہے۔
Site Admin | September 4, 2025 3:20 PM
دلّی میں جمنا ندی کے پانی کی سطح آج بھی خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔