کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا نئی دلّی کا پارٹ آج اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ جمناسٹکس کے فائنل مقابلوں کے ساتھ ختم ہوگیا۔ اِس برس نئی دلّی نے شوٹنگ، سائیکلنگ اور جمناسٹکس کے کھیل منعقد کیے، جبکہ باقی مقابلے بہار میں منعقد ہوئے۔ جمناسٹکس مقابلوں کے آخری دن آج اترپردیش کے ہرشت ڈی اور تلنگانہ کی نیشیکا اگروال بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
مردوں کے والٹنگ ٹیبل فائنل میں ہرشت ڈی نے سونے کا تمغہ جیتا۔ دلّی کے اکشد بجاج نے چاندی کا اور اُنہیں کی طرح دلّی ریان راوت نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ آل راؤنڈ فائنل میں کل سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد ارشت نے مردوں کی فلور ایکسرسائز میں ایک اور تمغہ جیت کر، سونے کے دو تمغے اپنے نام کیے۔
آکاشوانی کے خبروں کے شعبے سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے جمناسٹکس مقابلوں کے ڈائریکٹر گُردیال سنگھ بابا نے کہا کہ کھیلو انڈیا ایک اہم تقریب ہے، جو نوجوان کھلاڑیوں کی نشاندہی کرتی ہے اور اُنہیں اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں تعاون دیتی ہے۔ x