آج نئی دلّی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں بارھویں عالمی پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2025 کا آغاز ہوا۔ اس 9 روزہ چمپئن شپ میں کُل 186 تمغوں کیلئے مقابلے ہوں گے۔ یہ چمپئن شپ آئندہ ماہ کی 5 تاریخ تک جاری رہے گی۔اس چمپئن شپ کے افتتاحی دن بھارت نے سونے کا ایک اور کانسے کا ایک تمغہ جیتا۔ Shailesh Kumar نے مردوں کے ہائی جمپ T63 زمرے میں سونے کا جبکہ Varun Singh بھاٹی نے کانسے کا تمغہ جیتا۔پیرا ایتھلیٹ Deepti Jeevanji نے خواتین کے 400 میٹر T20 مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
Site Admin | September 27, 2025 9:37 PM
دلّی میں بارھویں عالمی پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں پہلے دن Shailesh Kumar نے مردوں کی ہائی جمپ میں سونے کا تمغہ جیتا
