March 6, 2025 9:47 PM

printer

دلّی میٹرو نے آج وسنت گنج میں گولڈن میٹرو لائن کی سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل کرلیا

دلّی میٹرو نے آج وسنت گنج میں گولڈن میٹرو لائن کی سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل کرلیا۔ 26 کلو میٹر طویل میٹرو لائن Aerocity سے تغلق آباد کوریڈور تک کی مسافت طے کرے گی اور دلّی میٹرو ریل کارپوریشن نے اپنے چوتھے مرحلے کی توسیع کے ایک حصے کے طور پر اسے تعمیر کر رہی ہے۔
مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال اور مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت Tokhan Sahu اس موقع پر موجود تھے۔ جناب منوہر لال نے کہا کہ اس سال دسمبر تک بھارتی میٹرو نیٹ ورک، امریکہ کی نیویارک میٹرو سے آگے بڑھ جائے گی۔