دلّی قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس آج سے شروع  ہو رہا ہے۔

دلّی قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس آج سے شروع  ہو رہا ہے۔ 4 روزہ یہ اجلاس اس ماہ کی 8 تاریخ تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران آلودگی، ماحولیات، شیش محل پروجیکٹ اور دلّی جَل بورڈ سے متعلق CAG کی رپورٹ سمیت مختلف امور پر بحث کی جائے گی۔ اجلاس سے قبل دلّی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے کل اسمبلی احاطے کا معائنہ کیا اور انتظامی، تکنیکی اور ڈیجیٹل انتظامات کا جائزہ لیا۔ جناب گپتا نے کہا کہ سرمائی اجلاس کی توجہ کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے اور ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے پر مرکوز رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کے دوران ارکانِ اسمبلی ایوان میں اپنی-اپنی میزوں پر نصب آئی پیڈس کے ذریعے نیشنل ای-وِدھان ایپلیکیشن کا استعمال کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔