راشٹریہ جنتا دل کے، RDJ کے صدر لالو پرساد یادو اور اُن کے کنبے کے ارکان کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے۔ آج دلی کی ایک عدالت میں ریلوے زمین کے بدلے ملازمت کے، بدعنوانی کیس میں اِن لوگوں کے خلاف الزامات طے کئے ہیں۔ اِس کیس کی تحقیقات تفتیش کا مرکزی بیورو کر رہا ہے۔
راؤز ایونیو عدالت نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں بدعنوانی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے اِس کیس میں ابتدائی طور پر لالو پرساد، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اُن کے بیٹوں تیجسوی یادو اور تیج پرساد یادو، اُن کی بیٹیوں میسا بھارتی اور ہیما یادو نیز کئی دیگر کو ملزم گردانا گیا ہے۔