دلّی سرکار نے BJP کے سینئر رہنماء پروفیسر وِجے کمار ملہوترا کے انتقال کے بعد آج، ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جناب ملہوترا دلّی کے پہلے چیف ایگزیکٹو کونسلر اور دلّی BJP کے پہلے صدر تھے۔
وزیر اعلیٰ نے اُن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اِسے ایک زبردست اور ناقابلِ تسخیر نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اُن کی آخری رسوم پورے اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں۔×