September 7, 2025 9:45 PM

printer

دلّی سرکار نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کیلئے امدادی ساز و سامان لے کر 52 ٹرکوں کو روانہ کیا ہے

دلّی سرکار نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کیلئے امدادی ساز و سامان لے کر 52 ٹرکوں کو روانہ کیا ہے۔ نئی دلّی میں ٹرکوں کو روانہ کرتے ہوئے دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ٹرکوں میں کھانا، صاف پانی، کپڑے، ٹینٹ، دوائیاں، سینیٹری کِٹس اور بچوں کیلئے دودھ پاؤڈر سمیت دوسری ضروری چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلّی سرکار، پنجاب کے لوگوں کو اُس وقت تک مدد فراہم کرنا جاری رکھے گی، جب تک حالات ٹھیک نہ ہوجائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔