دلّی سرکار نے قومی راجدھانی کے پرائیویٹ دفتروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت 50 فیصد عملہ دفتر میں کام کرے گا، جبکہ بقیہ50 فیصد گھر سے کام کرے گا۔ ہوا کی کوالٹی کے بندوبست کے کمیشن کی جانب سے جاری تازہ ہدایات کے مطابق یہ احتیاطی اقدام کیا گیا ہے۔ دلّی کے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سِرسا نے زور دے کر کہا کہ حکومت، عام لوگوں کی صحت اور ہوا کے معیار کے تحفظ کے مقصد سے، GRAP کے مرحلہ تین کے تحت، سرگرمی کے ساتھ آلودگی کی روک تھام کے اقدامات نافذ کر رہی ہے۔
Site Admin | November 23, 2025 3:06 PM
دلّی سرکار نے قومی راجدھانی کے پرائیویٹ دفتروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت 50 فیصد عملہ دفتر میں کام کرے گا، جبکہ بقیہ50 فیصد گھر سے کام کرے گا